حقوق والدین قرآن میں
حقوق والدین قرآن میں اللہ تعالی نے متعدد آیات کریمہ میں اپنی عبادت کے حکم کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بھی حکم دیا ہے مندرجہ ذیل آیات ملاظہ فرمائیے : وقضی ربکالاتعبدوا الا ایاہ وبالوالدین احسانا [1]۔ ”تیرے پروردگار کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کےعلاوہ کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور دوسری آیت میں ارشاد رب العزت ہے : واذ اخذنا میثاق بنی اسرائیل لاتعبدون الا اللہ وبالوالدین احسانا [2]۔ ”اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا سوا اللہ کے کسی کی بندگی مت کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو“۔ نیزفرمایاہے :قل تعالوااتل ماحرم ربکم علیک الاتشرکوابہ شیئا وبالوالدین احسانا [3]۔ ”اور کہدو آو میں بیان کروں جو کچھ تمہارے رب نے تمہارے اوپرحرام کیا ہے کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ نیکی کرو“۔ اوراس آیت میں اپنے شکرکو والدین کے شکرکے ہمراہ ذکر فرمایا ہے :اناشکرلی ولوالدیک الی المصیر [4]۔ ”میرا اور اپنے والدین کا شکر بجالاؤ تمہاری بازگشت میری طرف ہے“۔ اسی طرح خدا تعالی نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کو ایک بنیادی فیصلہ قرار دیا ہے، اس نکتے کی طرف اشارہ کرن...